کراچی: ایف بی ایریا بلاک 15 کے ایک گھر میں آتشزدگی، 4 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 15 میں ایک گھرمیں آگ لگنے سے میاں بیوی اور 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دستگیرمیں واقع ایک گھر میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس پر 2 فائرٹینڈرکی مدد سے قابو پا لیا گیا۔

آگ لگنے سے گھر میں موجود افراد عاصم، اس کی اہلیہ ارم اور 2 بچے شارق اور قرة العین جھلس کر شدید زخمی ہو گئے، جنھیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔