کراچی: متحدہ قومی مومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے کراچی میں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا جس میں سیاسی، مذہبی، اور سماجی شخصیات کے ساتھ ساتھ علما کرام، مشائخ عزام اور غیر ملکی سفارتکار بھی شریک ہوئے۔ ایم کیو ایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ الطاف حسین ملک بھر میں اسی اتحاد و یکجہتی کو دیکھنا چاہتے ہیں۔ حکومت میں شمولیت سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ صدر اور گورنر سندھ رابطے میں ہیں، اور گفت و شنید جاری ہے۔اس موقع پر وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا تھا کراچی میں امن کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں، اور ان کا خواب بھی سچ ہونے کے قریب ہے۔ تقریب میں صنعتکار، تاجروں کی بھی بڑی تعداد شریک تھی۔