کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے سلطان آباد میں تحریک انصاف نے حلقہ این اے دو سو انتالیس میں انتخابی دھاندلیوں کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔ ایم ٹی خان روڈ پر پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ دوسوانتالیس میں مبینہ انتخابی دھاندلیوں کے خلاف دھرنا دیا۔ دھرنے کے شرکا سے خطاب میں تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا۔
این اے دو سو انتالیس میں دھاندلیوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے گئے۔ ریٹرننگ افسران کی جانب سے تین روز کے دوران تین مختلف نتائج دئیے گئے۔ انکا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو تمام شواہد دئیے لیکن الیکشن کمیشن نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ الیکشن کمیشن کی خاموشی معنی خیز ہے۔ تحریک انصاف پر عوام نے اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دئیے لیکن شہر کے میندیٹ کا دعوی کرنے والی قوتوں نے انتخابی نتائج کو تبدیل کرادیا۔