کراچی : عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدرشاہی سید نے صوبے کی قوم پرست جماعتوں کی جانب سیکمشنری نظام ختم کیے جانے کے خلاف ہونے والی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔ مردان ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہناتھاکہ تین صوبوں میں ناکام ہونے والا بلدیاتی نظام سندھ میں قبول نہیں ۔ان کا کہناتھاکہ حکومت کے فیصلے سے صوبے دیہی اور شہری تقسیم ہوجائے گی پیپلزپارٹی کے اراکین بھی ہمارا ساتھ دیں۔