کراچی بار کے انتخابات 19دسمبر تک ملتوی کر دیئے گئے

Karachi Bar Elections

Karachi Bar Elections

کراچی(جیوڈیسک)کراچی بارایسوسی ایشن کے آج ہونے والے سالانہ انتخابات شہر کی صورتحال کے باعث 19 دسمبر تک ملتوی کر دیئے گئے۔

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج ساتھ احمد صبا کی نگرانی میں صبح ساڑھے 9 بجیپولنگ شروع ہوئی تاہم کراچی کی صورتحال کے باعص وکلا کی بڑی تعداد پولنگ کے لیے نہیں پہنچ سکی جس کے بعد وکلا نے چیف الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ آج ہونے والے انتخابات ملتوی کردیئے جائیں جس کے بعد چیف الیکشن کمیشن احمد صبا نے امیدواروں سے مذاکرات کے بعد پولنگ 19 دسمبر تک ملتوی کردی۔

الیکشن کے لیے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ بم ڈسپوز ل کے عملے اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے پولنگ کے جگہ معائنہ کیا گیا اور 20 خواتین سمیت 350 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پولنگ کے لیے آنے والوں کے لیے واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے تھے۔