سندھ : (جیو ڈیسک) ہائی کورٹ نے کراچی میں بدامنی کی حالیہ لہر کیخلاف درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت، آئی جی اور ڈی جی رینجرز کو جواب داخل کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
عدالت کی طرف سے اٹھارہ اپریل تک جواب داخل کرنے کے نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ کراچی میں بدامنی کیخلاف درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ شہر میں حالیہ بدامنی نے یہ ثابت کردیا ہے کہ آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کراچی میں امن وامان کی صورتحال قابو پانے میں ناکام ہو گئے ہیں، ان کی جگہ اہل افراد کو تعینات کیا جائے۔ درخواست پر سماعت اٹھارہ اپریل تک ملتوی کر دی گئی ہے۔