سپریم کورٹ نے کراچی بدامنی کیس میں پولیس کی یومیہ رپورٹس پر عدم اطمینان کا اظہارکیا ہے۔ سپریم کورٹ نیعدم اطمینان کی بنا پرایڈوکیٹ جنرل سندھ،آئی سندھ سی سی پی اوکراچی اورتمام ڈی آئی جیز کوآج طلب کر لیا ہے۔ اس سے قبل چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نیکراچی بدامنی ازخود نوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ محفوظ کرلیا تھا۔ تاہم عبوری طور پرحکومت سندھ کومختلف ہدایات جاری کی تھیں کہ کراچی رجسٹری میں موجود سپریم کورٹ کے جسٹس انورظہیر جمالی اور جسٹس سرمدجلال عثمانی کیروبروچوبیس جولائی دوزہزارگیارہ کے بعد ہونے والیجرائم، مقدمات اور ان کی پیشرفت سیمتعلق روزانہ کی بنیاد پررپورٹس پیش کی جائیں۔