کراچی بدامنی (جیوڈیسک) کراچی بدامنی کیس کی سماعت آج پھر ہو رہی ہے۔ سپریم کورٹ کا لارجر بنچ کراچی رجسٹری میں کیس کی سماعت کر رہا ہے۔ ڈی جی رینجرز اور چیف سیکرٹری سندھ عدالت میں پیش ہو گئے۔
جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں لارجر بنچ نے سماعت کے دوران سندھ حکومت اور پولیس کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بلاول ہاوس کے سامنے تعمیر کی گئی دیواروں اور رینجرز ہیڈ کوارٹرز پر فٹ پاتھ پبلک کیلئے بند کرنے کو بھی نوگو ایریا قرار دیا تھا۔ عدالت نے غیر حاضری پر چیف سیکرٹری اور ڈی رینجرز سندھ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آج طلب کیا ہے۔