کراچی : بلدیہ ٹاؤن میں ٹارگٹڈ آپریشن ، 23 افراد زیر حراست

Karachi Targeted Operation

Karachi Targeted Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں پولیس نے ٹارگٹد آپریشن کرتے ہوئے 23 افراد کو حراست میں لے کر اسلحہ برآمد کر لیا۔

پولیس کی بھاری نفری نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے نواب کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے گلیوں کا محاصرہ کر لیا اور گھر گھر تلاشی لی۔ ایس ایس پی بلدیہ کے مطابق آپریشن میں تئیس مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔

ملزموں سے دس ٹی ٹی پستول اور ایک کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے۔ بعض افراد پر قتل ، اقدام قتل اور دیگرجرائم کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔