کراچی : گورنر سندھ کی ہدایت پرجاری صفائی مہم کے دوران یوسی 04 مصطفی تاج کالونی کورنگی ٹاؤن میں صفائی ستھرائی کچرے اورملبے کی منتقلی کی گئی ایڈمنسٹریٹر /چیف آفیسرکورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے موقع پر موجود افسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا تمام افسران و عملہ صفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے دن رات جدوجہد کریں صفائی مہم کے دوران مو جوددستیاب وسائل کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے ہر قسم کی ہلکی و بھاری مشینری استعمال کی جائے اور ان مقامات پر جہاں مشینری کا استعمال ممکن نہیں وہاں ہینڈ ٹرالی کے ذریعہ کچرے کی منتقلی کو ممکن بنایا جائے نیز جن مقامات پر صفائی کا عمل مکمل کر لیا گیا ہو وہاں اور خصوصا کچرہ کنڈیوں میں چونے اور جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کیاجائے جبکہ ایڈمنسٹریٹر /چیف آفیسرکورنگی ٹاؤن محمد سمیع خان نے موقع پرموجود عوام سے کہا کہ وہ بھی صفائی ستھرائی کے عمل میںمصروف عملہ سے تعاون کریں۔
اپنے گھروں کا کچرہ جگہ جگہ ڈالنے سے گریز کریں اور کچرہ صر ف مخصوص مقامات پر ڈالیں تاکہ عملہ اسے آسانی سے اٹھا سکے اپنے بچوں کو کچرہ کنڈیوں سے دور رکھیں اور اگر عملے کی غفلت سے کوئی مقام صفائی ستھرائی سے محروم رہ گیا تو آپ اس کی نشاندہی کریں تاکہ آپ کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جاسکے اس موقع پر انکے ہمراہ ٹائون آفیسر انفرا اختر خان خٹک ، ڈپٹی ٹائون آفیسر سولڈ ویسٹ سید محمد احمد نقوی اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔