کراچی (جیوڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ رحمان ملک کا کہنا ہے کہ ملک کی تاریخ کا سب سے بڑابم کراچی کے علاقے منگھوپیر سیپکڑاگیا۔ بم ٹرک پر رکھ کے بند روڈ جلوس کو نشانہ باننے لے جا یا جا رہا تھا۔ رحمان ملک نے اے آر وائی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا ہے۔ جبکہ گلگت اور راولپنڈی میں ہائی الرٹ ہے اور لاہور کو خطرہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام جیمرز پنجاب حکومت کے حوالے کئے جائیں گے ۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مہمندایجنسی سے خود کش حملہ آور چلے ہیں۔ میں دھمکیاں ملنے کیباوجود جلوس میں شامل ہوا ہوں ۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ غیر رجسٹرڈ پری پیڈ سیمز 1ماہ میں بند کی جائیں گی ۔