کراچی : ملک بھر میں توانائی کے شعبوں میں زیر گردش قرضوں کا حجم پانچ سو ارب روپے کی بلند ترین سطح بھی عبور کرگیا ہے۔ وزارت خزانہ حکام کے مطابق توانائی کے شعبوں میں زیر گردش قرضوں کا حجم پانچ سو ارب روپے سے بھی بڑھ چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جولائی کے دوران ایک سو پانچ ارب روپے کے محصولات اکٹھے کئے گئے جو گذشتہ سال کی نسبت چھتیس فیصد زائد ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جولائی کے دوران مجموعی برآمدات کا حجم دو ارب تیس کروڑ ڈالر اور ترسیلات زر ایک ارب دس کروڑ رہیں۔