کراچی (جیوڈیسک) رینجرز تو کراچی امن قائم نہ کر سکے مگر شہر میں ٹارگٹ کلنگ کاسلسلہ جاری ہے۔ نشتر روڈ سے دو بوری بند لاشیں ملنے کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد سات ہو گئی۔ ماڑی پور اور کورنگی کے علاقے سے2 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ شہر میں بد امنی اور لاشیں گرنے کا سلسلہ نہ رک سکا۔ نشتر روڈ لکھ پتی ہال کے قریب سے 2 افراد کی بوری بند لاشیں ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق مقتولین کو اغوا کے بعد قتل کیا گیا ہے۔
نارتھ کراچی انڈا موڑ کے قریب فائرنگ سیحماد حسین نامی شخص جاں بحق ہو گیا۔ ملیر لیاقت مارکیٹ میں دکان پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سیاسی جماعت کا کارکن امین لاشاری جاں بحق ہو گیا۔ مولوی تمیزالدین خان روڈ پر فائرنگ کر کے چھبیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا گیا۔
اورنگی ٹاؤن گلشن بہار میں گھر سے کام پر جانے کیلئے نکلنے والا نوجوان ظفر حسین فائرنگ کا نشانہ بنا۔ مقتول فیکٹری میں ملازم تھا۔ ملیر غریب آباد میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔ دوسری جانب ماڑی پور اور کورنگی کے علاقوں سے 2 مبینہ ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزمان ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔