کراچی (جیوڈیسک)حبیب بینک لمیٹڈ نے کراچی کے علاقے کلفٹن میں اپنی اسمارٹ برانچ کا افتتاح کردیا۔ افتتاحی تقریب کے موقع پر حبیب بینک کے صدرنعمان ڈار نے بتایا کے جدید اسمارٹ برانچ میں صارفین کو تمام بینکنگ سہولیات بغیر کسی کیشیر کے مہیا کی جارہی ہیں۔
صارفین اسمارٹ برانچ میں ای بینکنگ کے ذریعے کیش کی ادائیگی اور وصولی کرسکتے ہیں۔برانچ میں اے ٹی ایم سمیت انٹر نیٹ کے ذریعے آن لائن کے تمام سہولیات مہیا کی گئی ہیں۔ مارکیٹنگ ہیڈ علی مستنصر نے بتایا کہ پاکستان کی ترقی میں حبیب بینک کا کلیدی کردار ہے اور حبیب بینک پاکستان کے ایسے علاقوں میں بھی موجود ہے جہاں اور کوئی بینک نہیں۔