کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں صوفی بزرگ حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمتہ اللہ علیہ کے 1282 ویں عرس کی تقریبات جاری ہیں۔ آج شہر میں عام تعطیل ہے ۔عرس کی تقریبات کے لیے مزار پر خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ زائرین کی سخت چیکنگ کرتے ہوئے انھیں لمبی قطاروں اور واک تھرو گیٹ سے گذارا گیا۔مختلف مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے راہنماؤں نے بھی مزار پر حاضری دے کر اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
ملک کے دوردراز علاقوں سے عقیدت مندوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے مزار پر نعت خوانی اورمحفل میلاد میں بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیکورٹی کے سخت انتطامات پر زائرین نے اطمینان کا اظہار کیا۔ دن سے رات تک مزار شریف پر عقیدت مندوں کا تانتا بندھا ہوا ہے عرس کی تقریبات جمعرات تک جاری رہیں گی۔