کراچی : حیدری دھماکوں میں ملوث دہشتگرد کا خاکہ تیار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی پولیس نے حیدری بم دھماکوں کے مبینہ دہشت گرد کا خاکہ تیار کر لیا۔ تحقیقاتی ٹیم نے شواہد فورینزک لیبارٹری بھیج دیئے۔ رپورٹ تین روز میں صدر کو پیش کردی جائے گی۔حیدری بم دھماکے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس نے حملے میں ملوث مبینہ دہشت گرد کا خاکہ تیار کر لیا۔ خاکہ عینی شاہدین کی مدد سے تیار کیا گیا جس کے بعد ملزم کی گرفتاری کی کوشش تیز کر دی گئی ہیں۔

ادھر ڈی آئی جی ویسٹ اکرم نعیم بروکا کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم نے حیدری کا دورہ کیا اور دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کئے جسے فرانزک لیبارٹری بھیج دیاگیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے دھماکے میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل رضویہ کے علاقے سے تین ستمبر کو چھینی تھی۔ منگل کو کراچی کے علاقے حیدری میں دو بم دھماکوں میں کمسن سمیت 8 افراد جاں بحق اور 21 زخمی ہوگئے تھے۔