کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں خودکش دھماکے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت معیز السلام کے نام سے ہو گئی۔ پولیس کا کہنا ہے خودکشی کرنے والا امریکی شہری تھا۔ پولیس کے مطابق معیزالسلام نے پاکستانی نژاد خاتون سے شادی کی تھی۔ معیز السلام کچھ عرصے سے گلستان جوہر میں رہائش پذیر تھا۔ معیز اسلام کی اہلیہ سے ایک ماہ پہلے علیحدگی ہوئی تھی اور بچوں کے معاملے پر تنازع چل رہا تھا۔ گزشتہ شب نامعلوم وجوہات کی بنا پر معیز نے ہینڈ گرنیڈ کے دھماکے سے خود کو اڑا کر خودکشی کرلی۔ دھماکے میں معیز کے دو بچے بھی زخمی ہوئے تھے۔