کراچی خودکش دھماکے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے متعدد افراد کو تفتیش کے لئے حراست میں لے لیا ہے۔ جبکہ وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا ہے مرنے والے دو دہشتگردوں کی شناخت ہو گئی ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ گرفتاریاں کراچی اور حیدرآباد میں چھاپوں کے دوران عمل میں آئیں ہیں جن میں باپ بیٹا بھی شامل ہے۔ دوسری طرف شہید ہونے والے سپاہیوں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں اعلی پولیس حکام شریک ہوئے۔