کراچی : (جیو ڈیسک) ہوٹل پر کریکر حملے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں دو افراد ہلاک ہو گئے۔ قائد آباد میں ہوٹل پر کریکر حملے میں پانچ افراد زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہوٹل پر بھتہ نہ دینے پر حملہ کیا گیا اورنگی ٹاؤن کے علاقے بنگلہ بازار میں گھر کے قریب بیٹھے حسنین ملک نامی سیاسی کارکن کو فائرنگ کرکے ہلاک کر دیا گیا۔ اہلخانہ کے مطابق مقتول کا بیٹا بھی ایک ماہ قبل قتل کر دیا گیا تھا، واقعہ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور دکانیں بند کرا دی گئیں۔