کراچی : رحمان ملک کی وزیر اعلیٰ سندھ سے ملاقات

Rehman

Rehman

کراچی : وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک کراچی میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال پروزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ سے تبادلہ خیال کیا، دونوں رہنمائوں نے جبکہ دہشتگردوں کے خلاف موثر اور مربوط ایکشن لینے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی۔
وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے وزیر اعلی سندھ کو یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اور ادارے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے صوبائی حکومت سے تعاون جاری رکھیں گے۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے خلاف موثر حکمت عملی ساتھ کارروائی کی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ اور وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے اس ضمن میں مختلف اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔