کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی منظر امام کے قتل کے بعد ایم کیو ایم کی جانب سے تین روزہ یوم سوگ کااعلان کیا گیا ہے جس کی تاجر برادری کی جانب سے بھرپور حمایت کی گئی ہے اور آج کاروباری مراکز بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
ٹرانسپورٹرز اتحاد کے چیئرمین ارشاد بخاری کا کہنا ہے کہ یوم سوگ کے موقع پر کراچی میں پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جائے گی۔ شہر میں تمام پیٹرول پمپس اور سی این جی اسٹیشنز بند ہیں جس کے باعث سڑکوں پر ٹریفک معمول سے انتہائی کم ہے جبکہ تمام کاروباری اور تجارتی مراکز آج بند رہیں گے۔
جامعہ کراچی اور وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے آج ہونے والے پرچے ملتوی کر دیئے گئے ہیں۔ پرائیوٹ اسکول مینجمنٹ کی جانب سے بھی تمام نجی اسکولوں بند ہیں۔