کراچی کے علاقوں یوسف پلازہ ،بلدیہ ٹان اور پہلوان گوٹھ میں رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران انتیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ فیڈرل بی ایربا بلاک سولہ میں رینجرز نے یوسف پلازہ میں سرچ آپریشن کے دوران دس افراد کو گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ رینجرز نے یوسف پلازہ کے محاصرے کے دوران کسی کو باہر اور اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ صرف اسکول جانیو الے بچوں کو بیگوں کی تلاشی کے بعد جانے کی اجازت دی گئی۔ بلدیہ ٹان میں بھی سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے بارہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔ گلستان جوہر میں پہلوان گوٹھ میں رہائشی عمارت میں کارروائی کے دوران رینجرز نے جرائم یشہ افراد کے مورچے مسمار کردیئے۔ عمارت کے چاروں طرف سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے۔ رینجرز نے عمارت سے سات افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ، ایک مسروقہ کار اور دو کنٹینر بھی برآمد کرلئے ہیں جس میں قالین اور کمپیوٹر کا سامان تھا۔ دونوں کنٹینرز نیشنل ہائی وے سے لوٹے گئے تھے۔