کراچی: (جیو ڈیسک) اورنگی ٹاؤن اور بلدیہ میں پاکستان رینجرز نے کارروائیوں کے دوران دو اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر اہم سامان برآمد ہوا۔ رینجرز کے ذرائع کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر ایک کارروائی کے دوران پاکستان رینجرز نے کالعدم تحریک طالبان سے تعلق کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا جس کی نشاندہی پر بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کی گئی۔ وہاں سے بھی اس کے مبینہ ساتھی کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ، اہم دستاویزات اور سامان بھی برآمد ہوا۔ ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔