کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کے گیٹ پر خودکش حملے میں دواہلکار شہید اور اکیس افراد زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی جگہ سے مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔پشاورکے بعد دہشت گردوں نے شہرقائد کو نشانہ بنایا ہے جہاں نارتھ ناظم آباد میں رینجرز سچل ہیڈ کوارٹر کے گیٹ سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی جس سے زور دھماکا ہوا۔
دھماکا اس قدرشدید تھا کہ اس سے عمارت کا ایک حصہ گر گیا اور آگ لگ گئی جس پربعد میں قابو پالیا گیا۔ رینجرز اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کرایک مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔
ایس ایس پی نارتھ ناظم آباد خرم وارث کا کہنا ہے کہ دھماکے کے لئے بڑی گاڑی استعمال کی گئی۔ گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباد خان نے خودکش حملے کی مذمت کی ہے ۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے آئی جی سندھ سے دھماکے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔