کراچی میں لیاری کے علاقے موسی لین میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی ہے ۔ جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تینتیس ہوگئی ہے۔ دوسری جانب گرنے والی عمارت اور قریبی خالی کرائی گئی عمارتوں کے مکین تاحال حکومتی امداد سے محروم ہیں۔ امدادی ٹیموں کے مطابق گرنے والی عمارت کے قریب مخدوش عمارتوں کی وجہ سے ملبہ ہٹانے کاکام احتیاط کے ساتھ کیا جارہا ہے۔ عمارت کے ملبے میں اب بھی متعدد افراد دبے ہوئے ہیں ۔ دوسری جانب گرنے والی عمارت اورقریبی خالی کرائی گئی عمارتوں کے مکینوں تک حکومتی امداد نہیں پہنچی ہے ۔ مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ وہ رمضان المبارک میں بے یارو مددگار ہوگئے ہیں ان کی مدد کی جائے۔