کراچی(جیوڈیسک)کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز ایک بار پھرکل صبح آٹھ بجے تک بند کر دئیے گئے۔ پنجاب میں پہلے ہی غیر معینہ مدت تک کے لئے سی این جی بند ہے تو سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز کھولنے اور بند کرنے کی آنکھ مچولی کا ناختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے۔
گیس لوڈ مینجمنٹ کے تحت کراچی سمیت سندھ بھر میں چوبیس گھنٹوں کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کردی گئی ہیں۔ بندش سے پہلے سی این جی کے حصول کے لئے پمپوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے صارفین کو شدید مشکلات اور طویل انتظار کا سامنا کرنا پڑا۔
لمبی لمبی قطاروں کے باعث سڑکوں پر ٹریفک جام رہنے کے مسئلے میں بھی بے پناہ اضافہ ہوگیا ہے۔