کراچی سٹاک مارکیٹ میں انڈیکس ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا

Karachi Stock Market

Karachi Stock Market

کراچی (جیوڈیسک)کراچی سٹاک مارکیٹ میں بینکوں، مالیاتی اداروں اور غیرملکی سرمایہ کاری کا سلسلہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران بھی جاری رہا جس نے انڈیکس کو ریکارڈ سطح پر پہنچا دیا۔

این سی سی پی ایل کے اعداد وشمار کے مطابق منگل سے جمعرات کے دوران بیرونی سرمایہ کاروں نے ڈیڑھ کروڑ ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کی۔ بینکوں اور مالیاتی اداروں کی سرمایہ کاری کا حجم ایک کروڑ انتیس لاکھ ڈالر رہا۔مقامی سرمایہ کاروں کی اکثریت نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے منافع کے حصول کو ترجیح دی اور گیارہ لاکھ ڈالر سے زائد کے شئیرز اور بانڈز فروخت کردیئے۔