کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی میں سی این جی کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ پریس کلب کے سامنے پولیس نے مظاہرین کو دھویا، پٹائی کی لاٹھی چارج کیا اور بزرگوں کو سڑکوں پر گھیسٹتے رہے۔
مظاہرین اگر گرمی اور غصہ دکھائیں تو انہیں ٹھنڈے پانی سے دھو ڈالو۔ یہ نصب العین ہے آج کل کراچی پولیس کا۔ پریس کلب کے سامنے سی این جی ایسوسی ایشن کیارکان قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج میں مصروف تھیکہ پولیس ان پر ٹوٹ پڑی۔ باوردی اہلکاروں نے کیا چھوٹا کیا بزرگ سب کے ساتھ مساوی سلوک کیا۔ سب کی بے عزتی کی۔ سڑکوں پر گھیسٹا اور دھکے دیئے۔ دودرجن سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔
باوردی اہلکاروں کے علاوہ سادہ لباس اہلکار بھی میدان میں اترگئے۔ ۔کوئی نہیں جانتا کہ مظاہرین کے ساتھ سادہ لباس شخص کون ہے۔ اچانک نمودار ہوکرپلک جھپکتے ہی مظاہرین پر ہلہ بولنے والوں کی کوئی شناخت نہیں۔ پولیس نیمظاہرین سے نمٹنے کیلئے پانی پھینکنے،ڈنڈے برسانے اور آنسو گیس پھینکنے کے روایتی طریقوں کے ساتھ ہِٹ اینڈ رن اور سرپرائز ہٹنگ جیسے ہتھکنڈے بھی خوب آزمائے۔