کراچی سے بہاولپور جانیوالی پرواز کا مبینہ ہائی جیکر پولیس کے حوالے

Karachi

Karachi

پاکستان : (جیو ڈیسک) کراچی سے بہاولپور جانے والی پرواز کو مبینہ طور پر ہائی جیک کرنے کی کوشش کرنے والے ملزم کو تحقیقاتی اداروں نے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے مزید تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔

پی آئی اے کی پرواز میں سوار ملزم احمد جاوید انصاری نے عملے سے تلخ کلامی کے بعد طیارے کو ہائی جیک کرنے کی دھمکی دی تھی جس پرپائلٹ نے حاضری دماغی سے کام لیتے ہوئے طیارے کو وآپس کراچی ائیرپورٹ پر باحفاظت اتار لیا تھا۔ جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کمانڈو ایکشن کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا تھا۔