کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد دو مبینہ بھتہ خور ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور دستی بم برآمد کرلئے گئے۔ پولیس کے مطابق شرافی گوٹھ کے علاقے میں الفلاح بند کے قریب پولیس مقابلہ ہوا۔
جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک دستی بم، 1 ٹی ٹی پستول اور 1 رپیٹر برآمد کرلیا گیا، پولیس کا دعوی ہے کہ ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہیں، گرفتار کئے جانے والے ملزمان کی شناخت شیر خان عرف شیرا اور سعید خان کے نام سے ہوئی ہے۔