کراچی: ضیاء قادری کا شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ
Posted on September 1, 2012 By Geo Urdu کراچی
کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ بلدیاتی اداروں کا مالی بحران عوامی سہولتوں کی فراہمی اور علاقائی ترقی میں رکاوٹ کا سبب بنتاجا رہا ہے عوامی سہولتوں کی فراہمی علاقائی ترقی اور دوران برسات رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کرکے برساتی پانی کی نکاسی اور بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کے لئے بلدیاتی اداروں سے مالی بحران کا فوری خاتمہ کیا جائے متوقع برسات کے پیش نظر علاقائی مسائل کے حل کے لئے بلدیاتی اداروں کو خصوصی فنڈز جاری کیا جائے ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے گزشتہ روز شاہ فیصل کالونی اور ملحقہ علاقوں میںہونے والی برسات کے دوران بلدیاتی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے مقامی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دورہ کرکے برساتی پانی کی بروقت نکاسی کے حوالے سے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون کی جانب سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا مختلف علاقوں میں برساتی پانی کی شاہراہوں سے نکاسی کا کام اپنی نگرانی میں مکمل کرایا۔
دوران برسات شاہ فیصل کالونی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے شاہ فیصل زون کی جانب سے رین ایمرجنسی پلان کا جائزہ لیتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے بلدیہ شرقی شاہ فیصل زون اور واٹراینڈ سیوریج بورڈ کے افسران کو ہدایت کی کہ دوران برسات نرساتی پانی کی بروقت نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر محکمانہ کاوشوں کو بروئے کار لائیں رین ایمرجنسی پلان پر مکمل عملد رآمد کرکے عوام کو تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے انہوں نے بلدیاتی اداروں کو ہدایت کی کی ہے کہ ندی نالوں کی مکمل نگرانی کی جائے اور دوران برسات شاہ فیصل کالونی کے نشیبی علاقوں سے برساتی پانی کی نکاسی کو یقینی بنا نے کے لئے تمام تر اقدامات کئے جائیں متوقع مزید بارش کی پیشنگوئی کے حوالے سے انتظامات کو مزید بہتر بنا نے کی ہدایت کرتے ہوئے رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا کہ تمام تر دستیاب مشنری اور افرادی قوت کو الرٹ رکھ کر رین ایمرجنسی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنا یا جائے بروقت عوامی شکایات کے ازالے کے لئے مرکز شکایات کو فعال رکھا جائے ۔