کراچی: عوام نے ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

arrest

arrest

کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں عوام نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی۔ نارتھ ناظم آباد بلاک ایل میں کار سوار شخص سے موبائل چھینتے ہوئے علاقہ مکینوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور جلانے کی کوشش کی تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈاکو کو گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا دیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم جہانزیب نشے کا عادی ہے جو چوری اور ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف ڈکیتی کی ایف آئی آر درج کر لی ہے۔