کراچی : عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کے قیام کیلئے بیوٹی فیکشن مہم کا آغاز
Posted on August 4, 2012 By Geo Urdu سٹی نیوز
کراچی: شاہ فیصل کالونی میں وطن عزیز کی 66ویں یوم آزادی پر عوام کو مسائل سے پاک مثالی معاشرے کے قیام کے لئے بیوٹی فیکشن مہم کا آغاز صفائی وستھرائی ،روشنی کے انتظامات کی بہتری اور سرسبز ماحول کے فروغ کے ساتھ دیواروں سے وال چاکنگ اور رنگ وروغن کے حوالے سے انتظامات کا آغاز۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری کا بلدیاتی افسران کے ہمراہ شاہ فیصل کالونی کا تفصیلی دوری جاری انتظامات کا معائنہ تمام علاقوں میں یکساں بنیادوں پر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت ۔حق پرست رکن صوبائی اسمبلی نشاط محمد ضیاء قادری نے کہا ہے کہ وال چاکنگ کا فوری خاتمہ یقینی بنا کر دیواروں پر رونگ و روغن کا ہنگامی بنیادوں پر آغاز کیا جائے دیواروں پر بے ہنگم وال چاکنگ سے نہ صرف علاقائی خوبصورتی ماند پڑرہی ہے مختلف علاقوں کے دورے پر وال چاکنگ پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ فوری طور پر دیواروں سے وال چاکنگ کا خاتمہ اور دیواروں پر رنگ وروغن کیا جائے انہوں بلدیاتی افسران کو ہدایت کی کہ عوامی سہولیات کی فراہمی کے لئے علاقائی سروے کا موثر نظام قائم کیا جائے۔
غیر قانونی اقدام کی روک تھام کرکے عوام کو مسائل سے چھٹکارہ دلا یا جاسکے نشاط ضیاء قادری نے بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ پلوں ،فلا ئی اوورز اور اور ہیڈ برج سمیت آمد و رفت کے راستوں پر صفائی وستھرائی اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنا نے کے ساتھ وال چاکنگ کا بھی خاتمہ یقینی بنا یا جائے ۔