کراچی(جیوڈیسک)شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں غیر معیاری کھانا کھانے سے متاثرہ بیشتر اہلکاروں کوطبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا.زیر علاج اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کراچی کے شہید بے نظیر بھٹو پولیس ٹریننگ سینٹر رزاق آباد میں رات گئے ناقص کھانا کھانے سے 250سے زائد زیر تربیت اہلکاروں کی حالت غیر ہوگئی تھی جنہیں جناح ہسپتال سمیت مختلف ہسپتالوں میں داخل کرایا گیا تھا ۔ابتدائی طور پر دو درجن افراد کی حالت تشویش ناک تھی ان میں سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے جبکہ دیگر کی طبی امدا داور معدے کی صفائی کے بعد حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔
کھانے سے متاثرہ 200 زیر تربیت اہلکاروں کو رات گئے ہی ہسپتال سے فارغ کر دیا گیا جبکہ 50 اہلکار اب بھی جناح ہسپتال کے مختلف وارڈز میں زیر علاج ہیں۔