کراچی: فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 6 افراد جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) فائرنگ اور تشدد کے واقعات کے دوران چھ افراد جاں بحق ہو گئے۔ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف لواحقین اور شہریوں نے مظاہرے اور توڑ پھوڑ کی۔

سہراب گوٹھ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 35 سالہ نیاز جبکہ ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب سیاسی جماعت کا کارکن جمیل مبارک جا ں بحق ہو گئے۔ بلدیہ میں ایک شخص خالد بروہی کی لاش برآمد ہوئی۔بنارس کالونی میں گٹر سے تشدد زدہ لاش بر آمد ہوئی ۔ ناگن چورنگی میں کالعدم تنظیم کے 2 کارکنوں کی نماز جنازہ سے پہلے مشتعل افراد نے احتجاج شروع کر دیا۔ کارکن درختوں کی شاخیں اور ٹہنیاں کھینچ کھینچ کو سڑک کو بلاک کرتے رہے مفتی ذیشان اور کارکن دانش کو پیر کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔

جوڑیا بازار میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے عمران کے لواحقین اور علاقہ مکینوں نے نیپئر روڈ پر احتجاج کیا۔ ہلاکت کے خلاف جوڑیا بازار، میڈیسن مارکیٹ چھانٹی لین اور نیپئر صرافہ بازار بھی احتجاجاً بند رہے۔ کیماڑی سے پولیس نے بینک ڈکیتیوں میں ملوث تین ملزم گرفتار کر لیے۔ دوسری طرف خالد بن ولید روڈ پر بینک سے نکلنے والے شہری سے تین ڈاکوں نے بیس لاکھ روپے لوٹ لیے۔ ٹمبر مارکیٹ سے بھی دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔