کراچی (جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا جس کے بعد شہر میں ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوگئی۔ دو مبینہ اغوا کار اور دو بھتہ خور گرفتار کرلئے گئے۔
ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ کریم آباد موسی کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو اغوا کار گرفتار کر لئے۔ اغوا کاروں نے دوران تفتش سات سالہ مغوی بچے کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ بچے کی لاش بر آمد کر کے تحقیقات جاری ہیں۔ دوسری جانب ڈیفنس پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو مبینہ بھتہ خوروں فیضان اور مظہر کو گرفتار کر لیا۔ ان کے قبضیسے اسلحہ اور بھتے کی پرچی برآمد ہوئی۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔