کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 6افراد جاں بحق ہو گئے، بلوچ کالونی فلائی اور کے قریب مشکوک بیگ نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں۔
کراچی میں بلوچ کالونی فلائی اوور کے قریب بریف کیس میں دھماکہ خیز مواد کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کر لیا گیا۔ پولیس نے ڈیٹونیٹر کے ذریعے بریف کیس میں دھماکہ کیا، تاہم بریف کیس سے کوئی دھماکہ خیز مواد نہیں ملا۔ دوسر ی جانب منگھو پیر میں فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل کلیم جاں بحق ہوا۔ گلبائی میں نوجوان کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔
لیاقت آباد 10 نمبر میں کار پر فائرنگ سے محمد شیراز ہلاک ہوا۔ رنچھوڑ لائن میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ملیر سٹی تھانے کے قریب مسلح موٹر سائیکل سواروں نے ڈیوٹی پر جانے والے پولیس کانسٹیبل شمیم احمد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
گلشن اقبال بلاک چھ میں دکان کے باہر فائرنگ سے ارسلان جاں بحق ہوا۔ مظفر آباد کالونی بم دھماکے اور ملیر میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں نماز جنازہ گارڈن ہیڈکوارٹر ادا کی جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔