کراچی: فنڈز کی کمی، پولیس کو پیٹرول کی فراہمی معطل

Police

Police

کراچی : (جیو ڈیسک) پولیس کو فنڈز کی کمی کے باعث پیٹرول کی فراہمی معطل کر دی گئی۔ پولیس نے گشت محدود کر دیئے پولیس تاجروں سے پیٹرول کے پیسے مانگنے پر مجبور ہو گئی۔

کراچی کے سو سے زائد تھانوں میں فندز کی کمی کے باعث پولیس موبائلز کو ڈیزل اور پیٹرول کی فراہمی گزشتہ دو ہفتوں سے بند ہے۔ جس کے باعث پولیس کی موبائل گاڑیوں نے گشت کم کر دیئے ہیں پولیس تاجروں سے پیٹرول کے پیسے مانگنے پر مجبور ہوگئی۔ پولیس ایک جگہ پوزیشن لیکر فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی اختر گورچانی کا کہنا ہے کہ لیاری میں آپریشن کے دوران اخراجات کے باعث فنڈز میں کمی کا سامنا ہے۔ علاقہ پولیس پیٹرول کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلات فراہم کرنے سے گریز کررہی ہے۔