کراچی: (جیو ڈیسک) پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب کا آپریشن کامیاب رہا ہے۔ سینیٹر سعید غنی کہتے ہیں کل تک انہیں وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا جائے گا۔
پیپلز پارٹی کی رہنماء فوزیہ وہاب اب تک کراچی کے نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز کی ٹیم نے ڈاکٹر فوزیہ وہاب کی سرجری کی جو کامیاب رہی۔
پیپلز پارٹی کی رہنما کی صحت قدرے بہتر ہوئی ہے۔ انہیں چار پانچ روز کیلئے آئی سی یو میں ہی رکھا جائے گا۔ اہلخانہ نے قوم سے فوزیہ وہاب کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔