کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی فیکٹری میں لگنے والی آگ پر30گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا ۔کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ مخدوش عمارت کسی بھی وقت گرنے کا خدشہ ہے ۔گل بائی میں کیمیکل فیکٹری میں کے پچھلے حصوں میں بھڑکنے والے شعلوں کو بھی بجھا دیا گیا ہے ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق کولنگ کا عمل مکمل ہونے میں دو سے تین گھنٹے لگ سکتے ہیں ۔ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب لگنے والی آگ سے کیمیکل فیکٹری میں کروڑوں کا سامان اور مشینری تباہ ہوگئی ۔
خوفناک آگ کی وجہ سے فیکٹری کی عمارت کے کئی حصے بھی گر گئے ۔عید کی تعطیلات ہونے کی وجہ سے فیکٹری میں کوئی ملازم موجود نہیں تھا جس کی وجہ سے جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ بھجانے میں شہر بھر کے فائر ٹینڈرز اور اسنارکل استعمال کئے گئے جبکہ پاک فضائیہ اور کے پی ٹی کی گاڑیاں بھی فائر بریگیڈ کی مدد کرتی رہیں۔
فیکٹر ی میں جابجا دھماکوں کی وجہ سے کئی بار آگ بھجانے کا کام روکا بھی گیا ۔پانی کی فوری فراہمی کے لئے واٹر بور ڈ نے علاقے کے تمام ہائیڈرنٹس بھی کھلوائے ۔