کراچی: لانڈھی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد بیہوش

karachi

karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے لانڈھی میں مضر صحت کھانا کھانے سے 12 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔ لانڈھی نمبر 6 میں شادی کی تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے ابتدا میں 6 افراد کی حالت غیر ہو گئی۔

جنہیں مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جس کے بعد مزید 6 افراد کو بھی تکلیف اور بے ہوشی کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق متاثرہ افراد میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔