کراچی(جیوڈیسک)بلدیہ سانحے کو چار دن گزر گئے ہیں لوگ اب بھی پریشانی کے عا لم میں اپنے پیاروں کی تلاش میں فیکٹری کے چکر لگا رہے ہیں۔ پولیس نے فیکٹری کے مرکزی دوازے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا۔
لاشوں کی شناخت میں تاخیر کے باعث لواحقین میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے گزشتہ رات لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں فیکٹری کے مرکزی دروازے کے تالے کو توڑکر اندر داخل ہوگئے تھے تاہم انہیں کچھ نہ ملنے پر نہ صرف نا امیدی کا سامنا کرنا پڑا بلکہ پولیس کے ہاتھوں لاٹھی چارج کا بھی سامنا کرنا واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی جسے فیکٹری کے اطراف اور مرکزی گیٹ پر تعینات کردیا گیا اور فیکٹری کے مرکزی دروازے کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا ہے ای اوبی آئی اور دیگر اداروں کی جانب سے لگائے گئے کیمپوں میں لوگو وں کی آمد کا سلسلہ اور لواحقین کے کوائف کے اندراج کا سلسلہ جاری ہے واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست کو حتمی شکل دے دی گئی ہے فیکٹری کے سامنے مرکزی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔