گجرات: (پ ر ) جمعرات 8نومبر کو جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام راولپنڈی تا کراچی ” لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ” میں اہلسنت اپنی شرکت یقینی بنائیں، عالمی تنظیم اہلسنت مکمل تعاون وحمایت کا اعلان کرتی ہے۔ یہ بات عالمی تنظیم اہلسنت کے مرکزی امیر اور سنی اتحاد کونسل کے سنیئر وائس چیرمین صاحبزادہ پیر محمد افضل قادری نے یہاں علماء کرام اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ جب تک یواین او انسدادِ توہین رسالت کیلئے قانون سازی نہیں کرتا اہلسنت میدان میں رہیں گے۔ علامہ ابوتراب بلوچ، مولانا ساجد قادری، مولانا حنیف طاہر، پروفیسر محمد عظیم، مولانا شاہد چشتی ودیگر نے کہا کہ 8نومبر جمعرات کو نماز مغرب کے فورًا بعد جی ٹی ایس چوک گجرات میں علماو مشائخ اور تمام شعبہ ہائے زندگی کے لوگ ”لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ” کا زبر دست استقبال کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ رالپنڈی تا کراچی عظیم الشان ”لبیک یارسول اللہ لانگ مارچ” سے تحفظ ناموس رسالت کی ایمانی تحریک کا احیا ہوگا۔