صنعتی علاقوں میں بارہ گھنٹے لوڈ شیڈنگ کیخلا ف کراچی کے صنعتکارون نے کے ای ایس سی کو بل ادا نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جبکہ کے ای ایس سی کا کہنا ہے کہ بل نہیں دیا تو بجلی کاٹ دیں گے۔ کراچی چیمبر کے صدر میاں ابرار کا کہنا ہے کہ پیر سے کراچی کی سولہ ہزار سے زائد صنعتیں ،اپنا بل صنعتی ایسوسی ایشن میں پے آرڈر کی صورت میں جمع کرائیں گی اور لوڈ شیڈنگ مستقل ختم نہ کی گئی تو صنعتوں کو تالے لگا دیں گے۔ واضح رہے کہ کراچی کی ساتوں صنعتی ایسوسی ایشن اور کراچی چیمبر کے نمائندے بارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ بھی دے چکے ہیں۔ دوسری طرف کے ای ایس کا کہنا ہے کہ اگر بلوں کی ادائیگی روکی گئی تو بجلی کاٹ دی جائے گی۔