کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں اورنگی ٹان اور سائٹ سیحساس اداروں نے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا ۔ اورنگی ٹاؤن کے علاقے داتا نگر میں رات گئے حساس ادارے نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے رکن انیس الرحمان کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم پرحالیہ دہشت گردی کے واقعات اور سیکیورٹی اداروں پر حملے میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
ملز م کو نامعلوم جگہ منتقل کردیا گیا ۔اس سے پہلے سائٹ میں مبینہ ٹارگٹ کلر ناظم حسین کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ۔ ملزم نیپولیس اہلکاروں سمیت50 سے زائد افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔