کراچی : مزید 3 افراد ڈینگی وائرس کا شکار

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں مزید 3 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہو گئے۔ اس طرح رواں برس ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 154 ہو گئی ہے۔ڈینگی کے تین مریض کراچی کے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مریضوں کی تعداد میں اضافے کے باوجود شہر کے اسپتالوں میں تاحال ڈینگی وارڈز قائم نہیں کئے گئے۔ماہرین صحت کے مطابق بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو رواں سال ڈینگی وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے۔