کراچی : مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کی مذمت

PMLN

PMLN

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کی مذمت کی ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر صغیر احمد نے مسلم لیگ کے رہنماء سلیم ضیا سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور ڈیفنس میں فائرنگ سے مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں تیمور اور ان کے والد کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعے کو دہشت گردی قرار دیا۔

انھوں نے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کی جانب سے میاں تیمور اور ان کے والد کے سوگواران سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔