کراچی : (جیو ڈیسک) پاکستان کی ممتاز اداکارہ طاہرہ واسطی کو گزری قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ان کی نماز جنازہ ڈیفنس کی مبارک مسجد میں ادا کی گئی۔
نماز جنازہ میں فلم اور ڈراموں سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شریک تھی۔
اداکاروں کا کہنا تھا کہ طاہرہ واسطی کی شخصیت اپنی ذات میں ایک انسٹی ٹیوٹ تھی۔ ڈراموں میں ادا کئے گئے ان کے کردار تاریخی ورثے کی حیثیت رکھتے ہیں۔ممتاز ہدایت کار قاسم جلالی کا کہنا تھاکہ طاہرہ واسطی ہر کردار میں منفرد نظر آئیں۔