کراچی : میٹروول میں دکان پر دستی بم سے حملہ

Karachi

Karachi

کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے علاقے میٹروول میں میڈیکل اسٹور کے قریب دھماکا ہوا جس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

پولیس کے مطابق میٹروول کے علاقے میں میڈیکل اسٹور کے قریب نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے جس کے باعث دکان مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔دھماکا اس قدر شدید تھا کہ آواز دور دور تک سنا گیا اور اطراف کی دکانوں اور مکانوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ نہیں پہنچ سکا۔

واقعے کے بعد پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما بشیر خان نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل اسٹور ذاکر حنیف نامی شخص کا ہے جو اے این پی کا علاقائی صدر ہے جس کے والد کو کچھ عرصے قبل نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا اور کچھ عرصہ قبل بھی دکان پر دستی بم سے حملہ کیا گیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی اعلی سطح پر تحقیقات ہونی چاہئے اور ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے، پولیس عام افراد کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔