کراچی(جیوڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں ممکنہ دہشتگردی کے باعث آج دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک موبائل فون سروس بند رہے گی۔وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں ممکنہ دہشتگردی کے باعث موبائل فون سروس بند رہے گی۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ دہشتگرد کراچی میں بد امنی پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔
کراچی میں موبائل فون کی بندش پر تمام سٹیک ہولڈرز سے بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ موبائل فون سروس دوپہر 12 سے 3 بجے تک بند رہے گی۔ رحمان ملک نے کراچی میں تمام مذہبی اور حساس مقامات پر سکیورٹی بڑھانے کی ہدایت بھی کی۔